#5868

مصنف : رفعت سالار فیضی

مشاہدات : 5268

اطاعت رسول ﷺ کی شرعی حیثیت اور تقلید کی حقیقت

  • صفحات: 122
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3050 (PKR)
(ہفتہ 07 ستمبر 2019ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

اللہ رب العزت کا بے حد احسان ہے کہ ہم اسلام کے ماننے والے ہیں‘ دین اسلام ایسا آفاقی وعالمگیر دین ہے جس میں قیامت تک کے لیے زندگی کے ہر شبعہ میں کامل ومکمل ترین رشد وہدایت ہے۔ اس کی ہر تعلیم میں سادگی اور افادیت کے ہر پہلو پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ اس دین کے آنے کے بعد دنیا کی تمام شریعتیں اور ادیان منسوخ کر دیے گئے ‘ لہذٰا اس دین کے علاوہ کسی دوسرے دین اور نبیﷺ کے علاوہ کسی کی پیروی کرنا دنیا وآخرت میں خسران اور نقصان کا باعث اور سبب ہے۔ نبیﷺ نے عملی نمونۂ کے حوالے سے بھی ایک عظیم مثال قائم کی اور ہر شعبے میں رہنمائی کامل فرمائی‘ اور ہر دور میں  نبیﷺ کی حیات مبارکہ اور اطاعت رسولﷺ پر لکھا گیا جن میں سے ایک زیرِ تبصرہ کتاب بھی اپنی مثال آپ ہے۔ اس کتا ب میں نبیﷺ کی کامل اطاعت کرنے کا درس دیا گیا ہے اور جو لوگ  غلط راہوں پر گامزن ہے ان کی رہنمائی کی کوشش کی گئی ہے۔ کتاب کی زبان اور اسلوب نہایت عمدہ اپنایا گیا ہے۔ اصل مصادر سے حوالوں کا اہتمام کیا گیا ہے اور عہد صحابہ وتابعین وتبع تابعین سے تقلید کو بیان کیا گیا ہے کہ تب تقلید تھی یا اطاعت رسولﷺ کو اولین ترجیح دی جاتی تھی؟ اسی طرح اس میں اطاعت رسولﷺ سے انحراف کے نقصانات کو بیان کیا گیا ہے۔ اسی طرح تقلید کی ابتداء اور ارتقاء کو بھی بیان کیا گیا ہے اور ائمہ اربعہ کے مؤقف کو بھی بیان کیا گیا ہے اور راجح قول بھی ذکر کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ’’ اطاعت رسولﷺ کی شرعی حیثییت ‘‘ شیخ رفعت سالار فیضی﷾ کی عظیم کاوش ہے اور آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلفہ وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

پہلی بات

7

نبی اکرم ﷺ کا ادب و احترام نہ بجا لانا بربادی اعمال کا سبب ہے

16

رسول اکرم ﷺ کی موت کے بعد بھی مسجد نبوی میں یا احادیث رسول کے درس و تدریس کے وقت

20

سلف صالحین کے نزدین تقدموا کی تفسیر

22

دین اور شریعت میں رائے سے فتویٰ دینا خواہات نفس کی پیروی

23

رسول اکرم ﷺ کی اطاعت سے انحراف کرنے والا گمراہ اور کافر ہے

27

اعمال اگر اطاعت رسول سے خالی ہیں تو اللہ تعالیٰ کے نزدین قابل قبول نہیں

31

تیری راہ معین سے نہ آگے بڑھ سکے رہرو

35

اطاعت رسول سے انحراف کرنے والوں کا محشر میں واویلا

37

اطاعت رسول سے انحراف دخول جہنم کا سبب ہے

40

اتباع سنت اور اطاعت رسول دخول جنت کا سبب ہے

42

انبیاء کرام کو امام الانبیاء کی اطاعت کا حکم

45

اختلاف مسائل کی صورت میں قرآن و احادیث کی طرف لوٹانے کے لیے اللہ تعالیٰ کا حکم

49

کتب احناف میں قرآن و احادیث کے خلاف مسائل چند مثالیں

59

اختلاف مسائل کی صورت میں صحابہ کرام کا طرز عمل

61

اسلام اور تقلید شخصی

66

تقلید اور عہد صحابہ

67

تقلید اور عہد تابعین عظام

69

تقلید اور عہد  تبع تابعین

70

تقلید کی ابتداء

71

تقلید شخصی بدعت ہے

74

بدعت چھوڑنے اور خالص سنی بننے کی ترغیب

75

تقلید کی ممانعت میں ائمہ اربعہ کے اقوال

76

امام ابو حنفیہ  کے اقوال

76

امام مالک  کے اقوال

77

امام شافعی  کے اقوال

77

امام احمد بن حنبل  کے اقوال

78

فقہاء کو تصریحات تقلید ضروری نہیں

78

اہل کتاب کی تقلید

79

علماء اور فقہاء کی عبادت کا کیا مطلب ہے

82

قرآن و حدیث پر عمل کرنے والوں کے ساتھ تشدد اور ان کی ایذادہی

89

تقلید قرآن فہمی سے رکاوٹ کا سبب ہے

92

کیا قرآن و احادیث صرف شیخ التفسیر اور شیخ الحدیث ہی سمجھ سکتے ہیں

96

مریضوں کو طبیب اور حکیم کی ضرورت

97

تقلید قرآن و حدیث پر عمل کرنے سے رکاوٹ کا سبب ہے

97

اصلی اور برحق امام کون ہے ؟

103

کیا صرف ائمہ اربعہ مذاہب میں حق منحصر ہے؟

108

تقلید کی نحوست سے بیت اللہ میں چار مصلیوں کا قیام

112

تقلید کے بھیانک نتائج

113

لمحہ فکریہ

114

خاتمہ اور دعا

115

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52359
  • اس ہفتے کے قارئین 239435
  • اس ماہ کے قارئین 813482
  • کل قارئین110134920
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست